اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی پاکستان ڈیمو کریٹک رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں اور سیاسی مفاد پرست ٹولے کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک کی جلسیاں حکومت کےلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کےلئے خطرہ ہیں، این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں اور سیاسی مفاد پرستوں کو عوام کے جان و مال کی کوئی پروازہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں شکست اور پشاور میں ناکام جلسے کے بعد انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے، پشاور میں پی ڈی ایم رہنما کی مایوسی قابل دید تھی