رنگ روڈ اسکینڈل

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جو قانونی ، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے۔

انکوائری ٹیم نے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد اسکینڈل کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا معتبر اور غیر جانبدار تفتیشی ادارہ ہے جو قانونی تقاضوں کے مطابق بلاتخصیص احتساب پر یقین رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں