پٹرول پمپس

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

لاہور(عکس آن لائن ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔درجنوں پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو رپورٹ کرپشن ایپ پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بنائے گئے پٹرول پمپ پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش میں کمی کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے پنجاب بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کو ہدایت جاری کی گئیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اپنے علاقوں میں موجود پٹرول پمپس کو چیک کریں اور ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت ایکشن لیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرز نے مختلف اضلاع میں پٹرول پمپس کو چیک کیا۔ناب میں کمی ثابت ہونے پر پٹرول پمپس کو سیل اور بھاری جرمانے کئے گئے تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں دوحہ پٹرولیم سیٹلائٹ ٹاؤن،گجر پٹرولیم بھلوال،ماشائاللہ پٹرولیم، الٰہی پٹرولیم، فاسٹ CNG اینڈ پٹرولیم،وہاڑی کے تارڈ پٹرولیم سروس،45WB جہانگیر پٹرولیم سروس،45WB الفرید پٹرولیم سروس،63WB ستارہ پٹرولیم سروس،ساروموڑ کوسیل کیا گیا اسی طرح3پٹرول پمپس کا چالان کیا گیا اینٹی کرپشن سرگودھا نے۔

ہسمارٹ پٹرولیم خوشاب،PSO صابری پٹرولی مخوشاب،پیرویافلنگ اسٹیشن بھکر،گورچہ فلنگ اسٹیشن بھکرکوجرمانہ اورالمغیزپٹرولیم اور زین اعجاز شاہانی ٹریڑرز کو ناپ میں کمی ثابت ہونے پرسیل کیا اینٹی کرپشن خانیوال نے راؤ پٹرولیم شام کوٹ روڑ،فیصل پٹرولیم شام کوٹ روڈ اور بغداد پٹرولیم سروس خانیوال،اینٹی کرپشن بہاولپور نے الحسن سنز شیل پٹرول پمپ چوک سرائیکی اور الغازی فلنگ اسٹیشن بس اسٹینڈ بہاولپور کو ناپ میں کمی ثابت ہونے پر سیل کر دیا۔پیمائش میں کمی کر کے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے پٹرول پمپس کے خلاف پنجاب بھر میں جاری اینٹی کرپشن کے آپریشن کے دوران ملتان میں جیٹ پٹرول پمپ،خانیوال میں نیازی پٹرولیم سروس،گوجرنوالہ میں اتحاد فلنگ اسٹیشن، اور اتفاق فلنگ اسٹیش گجرات میں حیدر پٹرول پمپ اور عنصر پٹرولیم کو سیل کردیا۔

بہاولنگر میں ستلج فلنگ اسٹیش،نور پٹرولیم سروس،افضل پٹرولیم سروس اور الرحیم پٹرولیم سروس اور رحیم یار خان کے خیبر پٹرولیم سروس کو کم پیمائش پر جرمانہ کیا گیا۔عوامی شکایات پراینٹی کرپشن وہاڑی نے DOانڈسٹریز کے ہمراہ شہر کے مختلف پٹرول پمپس کو چیک کیا اور ناپ میں کمی ثابت ہونے پر3پٹرول پمپس اسامہ تارڑپٹرولیم خانیوال روڑ،نیو پاکستان پٹرولیم اڑہ پیرمراداوربرکت فلنگ اسٹیشن کلب روڈکوسیل کر دیااور3پٹرول پمپس کو ناقص سیکورٹی انتظامات پر جرمانہ۔کیا۔اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر IPWM کے ہمراہ 07پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔

ناپ میں فرق ثابت ہونے پر2پٹرول پمپس خیبر پٹرول پمپ اور پوما پٹرول پمپ فیصل آباد روڑکو سیل اور2پٹرول پمپس حبیب فلنگ اسٹیشن اور اٹک پٹرولیم سروسز ملتان روڑکواوورچارجنگ پرجرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکپتن میں 10پٹرول پمپس پر معیاراور مقدارکو چیک کیا۔ناپ میں فرق ثابت ہونے پر 2پٹرول پمپس جلال پٹرولیم(SHELL)اور چوہدری اسرار پٹرولیم (PSO)کو جرمانہ اور جہانگیر فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا ہے۔ڈاکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور دھوکہ دہی سے عوام کو لوٹنے والے پمپ مالکان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں