اینٹیگوا(عکس آن لائن) سری لنکن ٹیم نے اینٹیگوا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنالئے اور اس کو ویسٹ انڈین اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 104 رنز کی ضرورت ہے۔ لاہیرو تھریمانے 55رنز کی اننگز کھیلی، پاتھوم نیسانکا ناقابل شکست 49رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے دو، دو جبکہ کیمارروچ، شینن گبرائل ، کائل مائیرز اور جرمین بلیک ووڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ نارتھ ساﺅنڈ اینٹیگوا میں ٹیسٹ کے تیسرے آئی لینڈرز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 136 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو دنیشن چندیمل 34 اور دھننجایا ڈی سلوا 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،
دونوں بلے بازوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دنیش چندیمل 44 رنز بنانے کے بعد گبرائل کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 39، نیروشان ڈیکویلا 20، سرنگا لکمل 6 اور دشمانتھا چمیرا 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین باﺅلرز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پورے دن صرف پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہوسکے۔ میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنالئے تھے اور اس کو ویسٹ انڈین اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 104 رنز کی ضرورت تھی۔ پاتھوم نیسانکا 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف اور جیسن ہولڈر نے دو، دو جبکہ کیمارروچ، شینن گبرائل ، کائل مائیرز اور جرمین بلیک ووڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔