اسلام آباد (عکس آن لائن) پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ امتحان کے تجزیہ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
صدر پی ایم ڈی سی نے سوالیہ پرچوں کو دوبارہ چیک کرنے اور پیپر میں پائے جانے والے کسی بھی تضاد کا تجزیہ کرنے اور امتحان میں غیر منصفانہ طریقے استعمال کرنے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں صدر پی ایم ڈی سی نے امتحان سے متعلق تمام مسائل کو بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی، انہوں نے کہا ک یونیورسٹیاں اپنے نتائج کا اعلان اپنی سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے جلد از جلد کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نتائج پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے، جناح سندھ یونیورسٹی انکوائری کے نتائج کے بعد نتائج کا اعلان کرے گی، ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہو گا۔