سیالکوٹ(عکس آن لائن)قائد اعظم ٹرافی رانڈ فائیو فرسٹ کلاس میچ کے دوران کے سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود پر جرمانہ عائد کردیا گیا، شان مسعود پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کپتان سدرن پنجاب کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔
امپائرز عبدالمقیت اور فاروق علی خان نے شان مسعود کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔شان مسعود کی جانب سے اعتراف جرم نہ کرنے پر میچ ریفری نے بدھ کو فیصلے پر سماعت کی اور بعدازاں میچ ریفری کامران چوہدری نے شان مسعود کے خلاف فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں رانڈ کا میچ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں جاری ہے۔