ایمان مزاری

ایمان مزاری کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکی درخواست،پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) اسلام آبادہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کردئیے۔ اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی پرایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایمان مزاری کی درخواست پرسماعت کی۔ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے لکھا ہے کہ جس بیان کی بنیاد پر مقدمہ ہوا وہ غیرارادی طورپرتھا،آپ نے شامل تفتیش ہوکرپولیس کو یہ باتیں بتائی ہیں؟۔ وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شامل تفتیش ہو کر پولیس کے سوالوں کے جواب دیے ہیں، درخواست گزار کی ماں کو اٹھا لیا گیا تھا اوروہ دبا ومیں تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایمان کے بیان کے بعد ادارے کو اپنی شکایت بھی واپس لے لینی چاہیے تھی،درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں