لاہور( عکس آن لائن)ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا۔گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھرکے مطابق اوگرا کی جاری کردہ قیمت پر گیس کسی پلانٹ پر دستیاب نہیں لیکن اوگرا خاموش ہے ۔
ملک بھر میں روزانہ کروڑوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ۔اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو ،مری اور پہاڑی علاقوں میں گیس 270 روپے جبکہ گلگت بلتستان اور سکردو میں گیس 300 روپے فی کلو سے اوپر چلی گئی ہے ۔