راولپنڈی(عکس آن لائن)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پربلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کمسن لڑکی سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 11 سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت رواں سال اب تک سیزفائر کی 1643بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔