ایف بی آ ر

ایف بی آ ر نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام ”سٹرو ”متعارف کرا دیا

لاہور(عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام ”سٹرو ”متعارف کرا دیا۔ ٹیکس گزاروں کوشفاف انداز سے انکم ٹیکس ریفنڈز کی بینک اکائونٹ میں ادائیگی ممکن ہو گی۔انکم ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی پہلی ادائیگی کیلئے خودکار نظام کا افتتاح کر دیا گیا ۔کلیمز کی ادائیگی ایف بی آر، اسٹیٹ بینک میں وی پی این کے ذریعے ہو گی۔ نئے نظام کے کیاجراء سے ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت مزیدکم ہوجائے گی اور کاروباری طبقے کو بروقت ٹیکس ریفنڈ ادائیگی سے ریلیف ملے گا۔ اس حوالے سے ادارے کا کہنا ہے کہ ایف بی آرخودکارنظام اداروں کے درمیان قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے جب کہ ودہولڈرز کیلئے بھی اس خودکار نظام کو متعارف کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں