ایف بی آر

ایف بی آر کے پالیسی بورڈ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی

لاہور(عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ ریونیو کے پالیسی بورڈ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔وزارت خزانہ کے مطابق نیا یونٹ خزانہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا جس میں ایف بی آر کے ساتھ مالی و معاشی ماہرین اور تھنک ٹینکس کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔یونٹ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور زیادہ خود مختاری کے لیے سفارشات مرتب کرے گا۔ٹیکس پالیسی یونٹ ریونیو بڑھانے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی طرز پر کام کرے گا۔ یونٹ میں نجی شعبے سے ماہرین اور اساتذہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں