فیلڈ دفاتر

ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر30 جون تک ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے تمام فیلڈ دفاتر30 جون تک ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے۔ ایف بی آرکی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جون 2020ء کے دوران 415.5 ارب روپے کے محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر 30جون تک ہفتہ کے روز کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے نے مئی 2020 ء میں کل ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 227 ارب روپے کی محصولات اکھٹے کئے تھے ۔

جولائی تا مئی 2020 ء ایف بی آر کی کل ٹیکسوں اورڈیوٹیزکا حجم 3518 ارب روپے رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ میں ایف بی آر کی کل محصولات کا حجم 3266 ارب روپے تھا ۔کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو،کساد بازاری اور کاروباری بندش کے با وجود ایف بی آر نے رواں ما لی سال کے3908 ارب کے ریونیو ہدف کا نوے فیصد حاصل کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں