کراچی (عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بجلی، گیس اور آر ایل این جی کی خریداری پر 5 نئے سیکٹرز کو بھی سبسڈی فراہم کرنے کی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان میں ٹینرزایسوسی ایشن، نٹ ویئر اینڈ سویٹر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، ٹاول مینوفیکچررز ، بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررزاور سلک اینڈ ریان مینو فیکچررز ملز ایسوسی ایشن شامل ہے ۔ اس ضمن میں وزارت تجارت نے ایف بی آر کو ان سیکٹرز کے یونٹوں کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ قبل ازیں وزارت تجارت نے برآمدی سیکٹرز ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، قالینوں، کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کی صنعتوں کو بھی سبسڈی دی ہے تاہم اب ان برآمدی سیکٹرز کو ضروری خام مال فراہم کرنے والے 5 ذیلی سیکٹرز کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام