ایف بی آر

ایف بی آر نے ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا ۔ ایف بی آر کے ود ہولڈنگ زون نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نوٹس جاری کر کے سال 2018اورسال 2019میں ملنے والے بجٹ اور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کیہیں۔ ایف بی آر نے گزشتہ سال بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ود ہولڈنگ ٹیکس شروع کر کے آڈٹ کے لئے ریکارڈ مانگا تھاتاہم اتھارٹی کی جانب سے ود ہولڈنگ زون کو مکمل ریکارڈ کی بجائے جزوی ریکارڈ فراہم کیا گیا تھا ۔

اس سے قبل بھی ایف بی آر نے ایک آرڈر پاس کر کے فوڈ اتھارٹی پر ٹیکس بھی عائد کیا تھا ۔ اب دوبارہ ود ہولڈنگ زون نے فوڈ اتھارٹی سے 2018اور2019ء میں ملنے والے بجٹ، کنٹریکٹرز کوکی گئی ادائیگیوں،افسران و ملازمین کی تنخواہوں،گاڑیوں کی مرمت سمیت دیگر اخراجات کے حوالے سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تمام ریکارڈ مہیا کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں