فرخ حبیب

ایف بی آر میں اصلاحات کے باعث سیلز ٹیکس کولیکشن میں 28فیصد اضافہ ہوا، فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر ایف بی آر میں اصلاحات کے باعث سیلز ٹیکس کولیکشن میں 28فیصد اضافہ ہوا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات کے کسٹمز ریوینو میں 18فیصد اضافہ ہوا۔

انہوںنے کہاکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 11.5فیصد اضافہ،نئے ٹیکس فائلزز کی تعداد میں اضافہ کے باعث حاصل ہونے والے ریونیو میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ کے آخری سال 2017ـ18 میں 60 ارب ڈالر کی درآمدات ( import) پر ریونیو، amnesty scheme اور ریفنڈز روک کر صرف 3840 ارب ٹیکس جمع کیا تھا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 216 ارب روپے ریکارڈ ریفنڈز واپس کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ20 فیصددرآمدات میں کمی کے باوجود اس سال11ماہ میں 4140 ارب روپے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں