لاہور(عکس آن لائن )مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت افراط زر پرقابوپانے اور ملک کی اقتصادی ترقی کاعمل تیزکرنے کے لئے تمام اہم اقدامات کررہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے مجموعی اخراجات میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے معیشت درست راستے پرگامزن ہوگئی ہے۔گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان پالیسیوں کو درست کرنے کے لئے وقت درکار ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت کی بہترپالیسیوں اورمتعین کردہ صحیح سمت کے باعث ملک میں سٹاک ایکسچینج مثبت ہے اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے ٹیکس وصولی کے عمل میں بہتری آئی ہے۔