ہاﺅسنگ سوسائٹیز

ایف آئی اے نے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں جعلی بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمر زکے سیکنڈل پرتحقیقات شروع کر دی

اسلام آباد(عکس آن لائن)ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں جعلی بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمر زکے سیکنڈل پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،اربوں روپے کی بجلی چوری سے متعلق دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں،آئیسکو میں کرپٹ افسران کی دوڑیں لگ گئیں،

ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ آئیسکو نے اسلام آباد کی ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں جعلی میٹرز اور ٹرانسفارمز نصب کیے جس کے ذریعہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے ،بجلی چوری اور جعلی میٹرز پر ایک انکوائری پہلے سے ہی ایف آئی اے میں ہو رہی تھی کہ بعدازاں ایک اور میگا کرپشن کا کیس سامنے آ گیا ہے ،

یہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں زیر تفتیش انکوائری میں آئیسکو کے سابق ملازم منظور حسین شاہ بھی فریق بن گئے ہیں اور انہو ںنے تمام تر متعلقہ دستاویزات تحقیقاتی ادارے کو فراہم کر دی ہیں ،

ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کو بھی ایک درخواست دیدی گئی ہے او ر مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور دیگر جگہوں پر بجلی چوری اور جعلی میٹرز کی تنصیب پر ملوث ملازمین اور افسران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ،ذرائع کے مطابق آئیسکو کے افسران کے گھر بھی ایسے میٹرز نصب ہیں جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں