لاہور(عکس آن لائن)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تسلیم کرلیا کہ ہمیں ایشیاکپ نیوٹرل وینیو پرکرانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے تاہم اگر ہم نے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ پاکستان میں کرانے پراصرار کیا تو بھارت اس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ہمیں بھارت کی پروا نہیں مگرایشین ایونٹ کے نشریاتی حقوق متاثرہوں گے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہونا ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظراس مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کودی ہے۔تاہم بھارت نے پاکستان آنے سے انکارکردیا۔اس بارے میں حتمی فیصلہ مارچ کے اختتام پر اے سی سی اجلاس میں ہوگا۔بھارتی بورڈ کے صدرساروگنگولی کہہ چکے ہیں کہ ایشیاکپ یواے ای میں ہوگا۔ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں ہوا۔تاہم احسان مانی نے اب تسلیم کرلیاہے کہ ہمیں ایشیاکپ نیوٹرل وینیو پرکراناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کامیزبان پاکستان ہی ہے لیکن ہم نے اگرٹی ٹوئنٹی ایونٹ پاکستان میں کرانے پراصرارکیاتوبھارت اس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ہمیں بھارت کی پروانہیں۔تاہم بھارت کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق متاثر ہوں گے اور اس سے مطلوبہ ریونیوحاصل نہیں ہوسکے گا۔احسان مانی نے کہاکہ ماضی میں ویسٹ انڈین ٹیم کوپاکستان لانے کے لیے ہرکھلاڑی کو پچیس پچیس ہزار ڈالر دیئے گئے۔ اس کے برعکس ہم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کے لیے کوئی اضافی رقم نہیں دی۔ بنگلہ دیش مسلسل انکار کرتا رہا لیکن ہم نے اسے آئی سی سی کی مدد سے دورے کرنے پرآمادہ کرلیا تاہم ایشین ایونٹ میں بھارت کی شرکت ضروری ہے۔