بیجنگ ( عکس آن لائن)ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس، عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں برفانی موسم میں جشن بہار کا تہوار منایا ۔
چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر سی ایم جی کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک رقاصوں کی ٹیم نے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی رقص پیش کیا۔ غیر ملکی مہمان بھی سازوں کی دھن میں یانگ گے کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ خوشگوار ماحول میں خوشی اپنی عروج پر پہنچ گئی ۔
سرگرمی میں غیر ملکی مہمانوں نے آئس پرنٹس، شوگر پینٹنگز، گیہوں کے بھوسے سے بنائی جانے والی پینٹنگز، پیپر کٹنگ اور دیگر غیر مادی ثقافتی ورثے کے فنون میں گہری دلچسپی لی، اس کے علاوہ منجمد ناشپاتی اور منجمد پرسیمونز کا خاص ذائقہ چکھا، لالٹین فیسٹیول کے موقع پر خصوصی پکوان یوان شیاو کی تیاری میں حصہ لیا ۔یوں ، انہوں نے چینی نئے سال کے رسم و رواج اور غیر مادی ثقافتی ورثہ اسپرنگ فیسٹیول سے بھرپور لطف اٹھایا ۔