ایشیاء کپ

ایشیاء کپ کا انعقاد، پاکستان سری لنکا کی حمایت میں سامنے آگیا

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایشیاء کپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کی حمایت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا ء کپ سری لنکا میں ہی ہو،

آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات ہوئی ہے، وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں