اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں عمران خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے لیکن ہم ان کی بغاوت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں مضبوط نظام لانے کے لیے ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے اور ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں غیر جمہوری حکومت اقتدار میں نہ آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کہا اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور تحریک کو مسترد کر دیا جبکہ عمران خان نے جلد ہی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دی۔ انہو ں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر اور عمران خان کے دونوں اقدامات آئین کی خلاف ورزی تھے۔