ایرانی صدر

ایران کو تنہا کرنے میں مغرب کی کوششیں ناکام رہیں،ایرانی صدر

تہران(عکس آن لائن)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مغرب ان کے ملک کو تنہا کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔صدر رئیسی نے ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دشمن نے ایران کو دنیا سے الگ تھلگ کر نے اورایرانی قوم کی حوصلہ شکنی کر نے کی کوشش کی لیکن وہ ان دونوںمیں ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے حالیہ عرصہ کے دوران ایران کی سفارتی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں سعودی عرب جیسے عرب ممالک کے ساتھ مفاہمت، شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت اور برکس گروپ میں شمولیت کی دعوت شامل ہے۔صدر نے کہا کہ ابھرتے ہوئے ممالک کے ساتھ اس طرح کے اتحاد امریکا کے یک طرفہ تسلط کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت ایران کی معیشت پرڈالر کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں