اسلام آباد(عکس آن لائن) ایران نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا سسٹم شروع کر دیا، اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے سمیت پاکستان کے 4 صوبوں میں ایرانی قونصل خانوں سے پاکستانی شہریوں کو ای ویز اجاری کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویز ا جاری کرنے کا مقصد ایران کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات میں اضافہ کرنے سمیت سیاحتی صنعت بالخصوص تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری شعبے میں سرگرم کارکنوں کیلئے سفری سہولیات میں مزید آسانی اور تیزی لانا ہے۔
رواں سال پاکستان کے 4 شہروں لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانوں نے اربعین زائرین کیلئے ویزا جاری کرنے کے عمل میں آسانی لانے کیلئے دن رات کام کیا، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے اور تمام قونصل خانوں نے گزشتہ سال کے دوران پاکستانی شہریوں کیلئے لاکھوں ویزے جاری کئے۔