تہران(عکس آن لائن)ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف امریکا کی فائزر بائیو این ٹیک اور برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ امریکا اور برطانیہ سے ویکسین کی درآمد پر پابندی ہے۔ میں حکام سے بھی یہ کہہ چکا ہوں اور اب عوامی سطح پر بھی بتا رہا ہوں۔ ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں خود کورونا وائرس کے مریض زیادہ ہیں لہذا ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ قابل اعتبار ملک سے ویکسین خریدیں گے تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا۔ طبی ماہرین کے مطابق ایران چین اور روس کے قریب ہے اور انہی دو ملکوں میں سے کسی ایک سے خرید سکتا ہے۔تاہم خامنہ ای نے ان کوششوں کی تعریف کی ، جن کے تحت ایران میں ہی ایک ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔ ایران کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد تقریبا چھپن ہزار بنتی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ ایران کے خلاف پابندی ختم کی جانا چاہییں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے برعکس صدر حسن روحانی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر