واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کے خلاف ابھی اور حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
غیرملککی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہی ،قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان نے کہاکہ ہم ابھی مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہم یہ اس لیے جاری رکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب بھی ہماری افواج کو نشانہ بنایا جائے گا ہم جواب دیں گے۔