حسن روحانی

ایرانی عوام امریکہ کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار،حسن روحانی

تہران (عکس آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانینے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے حالیہ برسوں میں اپنی عزت و سربلندی کے ساتھ قیام کیا کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کبھی بھی ایران کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

صدارتی ہاوس سے جاری بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے دفاع مقدس کے جانباز عادل کریمی گیوی سے ہونے والی ملاقات میں شہدا، جانبازوں اور ایثار و فدا کاری کرنے والوں کے اہلخانہ کے صبر و تحمل اور بردباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران دشمنوں کے خلاف ایرانی عوام کی کامیابیوں میں شہدا اور جانبازوں کا اہم کردار رہا ہے۔

ایران کے صدر نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے علاقے میں ایران کو نقصان پہنچانے اوردباو ڈالنے والے ہتھکنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام تمام تر دباو کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے ہوے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں