ایرانی صدر

ایرانی صدررئیسی کا ملک پر کسی بھی حملے کے خلاف انتباہ

تہران ()ایران نے منگل کے روز اپنے جدید ترین مقامی ساختہ ڈرون کی رونمائی کی ہے جو زیادہ بلندی پر اور طویل عرصے تک پرواز کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کے جشن کی تقریب میں مہاجر-10 ڈرون متعارف کرایا گیا ہے۔

اس تقریب میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔صدر رئیسی کے حوالے سے کہا گیاکہ ہماری طاقتور مسلح افواج ایران کے خلاف جارحیت میں ملوث کسی بھی ہاتھ کو کاٹ دیں گی۔یہ نیا ڈرون مہاجر-6کا اپ گریڈ ورژن ہے۔

امریکی حکام نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے روس کو یہ ڈرون فروخت کررہا ہے۔مغربی حکومتوں نے حالیہ مہینوں میں روس کو مبینہ طورپراسلحہ کی فروخت پر ایران پر عاید پابندیوں میں توسیع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں