تہران (عکس آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملکی جیلوں میں قید 10ہزار افراد کو معافی دے دی ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ اس میں متعدد ایسے قیدی بھی شامل ہیں، جو سکیورٹی سے متعلق مختلف الزامات میں قید تھے۔
قیدیوں کی معافی کا یہ حکم نامہ نئے ایرانی سال نوروز کے موقع پر جاری کیا گیا۔ مختلف مواقع پر ایرانی سپریم لیڈر قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہیں۔ گزتہ برس بھی انہوں نے 1979ء کے انقلاب کی 40 ویں سال گرہ کے موقع پر پچاس ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔