اقوام متحدہ

ایتھوپیا کی صورتحال پر تشویش ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں جاری مسلح تنازعے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہریوں کی مدد کے لیے محفوظ رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ایتھوپیا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایتھوپیا میں مسلح تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے 30 ہزار سے زائد افراد ہمسایہ ملک سوڈان میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔ گوٹیرش نے سوڈان میں بھی اس تنازعے کے انسانی حوالے سے ڈرامائی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کو کن جگہوں پر محفوظ رسائی کے لیے راستے درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں