مکوآنہ (عکس آن لائن)اگلے تعلیمی سیشن میں بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی امتحان شروع ہوگیا۔۔ تعلیمی بورڈ کے امتحانی پیٹرن میں تبدیلی کے بعد اساتذہ اور بچوں کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اساتذہ بچوں کو پیپروں کی تیاری کیسے کروائیں، محکمہ تعلیم کے پاس کوئی پلان نہیں۔ تعلیمی بورڈ اور محکمہ تعلیم کے پاس نئے پیٹرن پر ٹیچر ٹریننگ کا کوئی پلان نہیں۔
سرکاری سکولوں میں نالج بیسڈ پڑھائی کا رواج ہے جبکہ اساتذہ کنفیوز ہیں کہ سمجھ بوجھ کے اضافی سوالات کی تیاری بچوں کو کیسے کروائی جائے۔ اساتذہ کہتے ہیں تعلیمی بورڈ کو اساتذہ کی نئے پیٹرن پر ٹریننگ کروانی چاہیے۔ پرنسپل راؤ محمد اقبال کہتے ہیں تعلیمی بورڈ کو چاہیے کوئی پالیسی نافذ کرنے سے پہلے اس کا پیپر ورک مکمل کرے۔ اکثر پالیسیاں بغیر تیاری کے نافذ کردی جاتی ہیں۔