سوزکی

اگست میں سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 56.08 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) اگست 2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 56.08 فیصد کمی جبکہ فروخت میں 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق جولائی2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار 2 ہزار 293 یونٹس رہی جبکہ اگست 2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار ایک ہزار 7 0 یونٹس تک کم ہوگئی ۔

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں ایک ہزار 286 یونٹس یعنی 56.08 فیصد کمی ہوئی۔ پاما کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی فروخت ایک ہزار 208یونٹس رہی جو اگست 2019 ء کے دوران ایک ہزار 289 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران سوزکی کمپنی کی 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی فروخت میں 81یونٹس یعنی 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں