غلام محی الدین

اگر میری پہلی فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں بھی آج گمنامی کی زندگی گزار رہاہوتا ‘غلام محی الدین

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اگر میری پہلی فلم کامیاب نہ ہوتی تو میں بھی آج گمنامی کی زندگی گزار رہاہوتا ،جوفلم انڈسٹری کو چلاتے تھے ان کے رخصت ہونے کے بعد انڈسٹری وہ کھیپ میسر نہیں آئی جو اس کی ضرورت تھی ۔ ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ اداکاری کا شوق تو بچپن سے تھا لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھاکہ مجھے خدا کی ذات اتنی شہرت سے نواز دے گی۔یہاں ایک بڑ ا مسئلہ ہے کہ اگر آپ کی پہلی فلم نہ چلے چاہے آپ جتنے مرضی با صلاحیت ہوں آپ کو ایک طرف کر دیا جاتا ہے اورآپ اس طرح دوبارہ موقع نہیں ملتا جس طرح میسر آنا چاہیے۔ میر اسوال ہے سارا ملبہ آپ ہیرو پر کیوں ڈال دیتے ہیں ، آپ اس کا کام دیکھیں ۔ بر صغیر میں دلیپ کمار کی پہلی فلم ناکام ہوئی تو انہیں ایک طرف کر دیاگیا لیکن انہیںجب دوبارہ کاسٹ کیا گیا تو انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔

میری نظر میں پہلی فلم کی کامیابی کا پیمانہ درست نہیں کیونکہ یہاں بہت اچھے ہیروز آئے اور ضائع ہوئے کیونکہ ان کاپہلاپراجیکٹ ناکام ہوا۔انہوںنے کہا کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں ، میں نے تین سو فلمیں کیں اورفلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں انڈسٹری کی زبوں حالی کی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ انڈسٹری کو چلاتے تھے وہ چند سالوں میں دنیا سے رخصت ہو گئے اور اس کے بعد وہ کھیپ میسر نہیں آئی جو ضرورت تھی، ایسی فلمیں نہیں بنائی گئیں جو فیملیاں دیکھنا چاہتی ہیں،سینما گھرائے جاتے رہے ۔ہمارے دور میں جو فلم میں کام کر رہا تھا وہ بھی فلم بنا رہا تھا اور تسلسل ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں