قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھمبی کو کمروں، شیلفوں،پولی تھین بیگزیا اسی قسم کے دیگر جگہوں پر باآسانی کاشت کرسکتے ہیں نیزکھمبی کی مخصوص اقسام صدف نماکھمبی،بٹن یا یورپی کھمبیچینی کھمبی اور شاہ بلوط کھمبی کی کاشت بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر مصنوعی طریقہ سے نمی اور درجہ حرارت برقراررکھا جائے تو کھمبی کی کاشت دسمبر سمیت پوراسال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمبی کو بیشتربیکار زرعی و صنعتی اشیا پر کاشت کیاجاسکتاہے۔