لاہور (عکس آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر شب ،خون مارا گیا تو 400سے 600لوگ اندر ہوں گے،مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور پھر الیکشن میں کود پڑے، سارے سیاستدان ایک این آر او کی مار ہیں،جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ ہو گئی،گاﺅں کے سارے سیاسی چوہدری مرجائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا، ، مجھے فضل الرحمان سے زیادہ دینی مدارس کی فکر ہے، مولانا ڈنڈا برداروں کو ایسے دکھا رہے ہیں جیسے دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملکی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پاکستان تحریک انصاف سمیت 36پارٹیوں نے فیصلہ کیا تھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔
ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ابھی تک دھرنے کی کوئی بات نہیں کی، دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاﺅں کے سارے سیاسی چوہدری مرجائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ ہو گئی، دھرنا دھندلا ہو چکا ہے، فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جا سکتی ہے، میری دخرواست تاخیر سے سنی گئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنا دی، با بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے، اگر شب ،خون مارا گیا تو 400سے 600لوگ اندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب امریکیوں سے کہتے تھے مجھے لے کر آﺅ، مولانا صاحب کہتے تھے وزیرستان میں ٹھیک کر کے دکھاﺅں گا، مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے، مذاکرات کے دروازے بند کرنا ملکی جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،
پاکستان تحریک انصاف سمیت 36پارٹیوں نے فیصلہ کیا تھا الیکشن نہیں لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور پھر الیکشن میں کود پڑے، جو یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے مسائل حل ہوں گے وہ عقل کا اندھا ہے، نیشنل ایکشن پلان ان ایکشن ہے، اس وقت جو ملکی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں وہ سیاسی خلفشار پر بھی فکر مند ہیں، اگر جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو ایک ایک سال سے پڑ کیسوں کے فیصلے جھٹ مانگنی اور پٹ بیاہ کی طرح ہوں گے، پہلی بار پاکستان میں خوشگوار حالات ہیں، پاکستان معاشی گاڑی چل پڑی ہے، مولانا فضل الرحمان کو اقتدار نہیں مل سکتا، سارے سیاستدان ایک این آر او کی مار ہیں، فیصل الرحمان نے بے نظیر کو سیاسی طور پر استعمال کیا، دھرنا ابھی گرے لسٹ میں، بہت نازک وقت ہے، مجھے فضل الرحمان سے زیادہ دینی مدارس کی فکر ہے،
یہ لوگ پیسے لے کر لوگوں کو نوکریاں دیتے تھے، میں ایک سال لوگوں کو نوکریاں دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی ہے، مولانا ڈنڈا برداروں کو ایسے دکھا رہے ہیں جیسے دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے، بلاول بھٹو کو میں سمجھا لوں گا،مہنگائی بڑھنے کی وجہ ہم اور ذمہ دار شریف برادران اور آصف زرداری ہیں، یہاں لوگوں نے لبری ازم اور دیگر ممالک کے نظام کی بات کی ہے، سیاست کےلئے وقت بڑا اہم ہوتا ہے، جب بھی علماءنے تحریک چلائی اس ملک میں مارشل لاءلگا ہے، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، انہوں نے ملک کو صرف لوٹا نہیں بلکہ پاکستانی معیشت کو نوچا ہے،مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، اسلام آباد کی دھوپ میں دین کی قوتوں کو خراب نہ کریں۔