اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر جنیوا کانفرنس بھیک تھی تو تیمور سلیم نے عمران کی تصویر لگا کر بھیک مانگی۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ پارلیمانی طریقہ ہے، ماضی میں کسی ڈکٹیٹریا چیف جسٹس نے وزرائے اعظم کو گھربھیجا، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے پارلیمانی طریقے کو ہرکسی کو ماننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو اپنی انا، ضد اور سیاست کا شکارنہیں کرسکتے، عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی، جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو عمران خان نے تیمور سلیم جھگڑا کوکیوں نہیں روکا؟۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگروہ بھیک تھی تو تیمور سلیم جھگڑا نے توپریزنٹیشن میں عمران خان کی تصویرلگاکربھیک مانگی۔انہوں نے کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہویا اپوزیشن میں، قومی مفاد کوترجیح دینی چاہیے۔