اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ مہنگائی کی شرح31فیصد اضافے کیساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔