کراچی (کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے اکیس لاکھ روپے بل جاری کرنے کے معاملے میں واٹر بورڈ کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں واٹر بورڈ کی جانب سے اکیس لاکھ روپے بل جاری کرنے سے متعلق کیس میں ڈاڈیکس کی جانب سے واٹر بورڈ بل کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واٹر بورڈ کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکتے یوئے درخواست گزار کو اکیس لاکھ روپے ناظر کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سات روز میں متنازع رقم ناظر کے پاس جمع کرائیں۔ عرفان بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ منگھو پیر میں ڈاڈیکس کمپنی کو اکیس لاکھ کا بل بھیج دیا گیا۔ ڈاڈیکس کمپنی واٹر بورڈ کی کوئی سہولت استعمال نہیں کرتی۔ درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ ہم واٹر بورڈ سے پانی لیتے ہیں نہ ہی سیوریج کی کوئی سہولت۔ منتازع بل ناظر کے پاس جمع کرانے کو تیار ہیں۔ ایڈووکیٹ عرفان بھٹہ نے عدالت سے استدعا کی کہ واٹر بورڈ کو انتقامی کارروائی سے روکا جائے۔