اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے پہلے کرش سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بالی وڈ اداکار اکشے کمار ان کا پہلا کرش تھے اور ابھی تک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ا نہیں بہت پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم’’دھڑکن‘‘ انہوں نے تقریبا دس بار دیکھی ہے۔
اقراء عزیز ان دنوں ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔