اسلام آباد (عکس آن لائن ) ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا گیا۔
۔ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم کے مطابق اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کی طبعیت ناساز ہونے پر جیل حکام انہیں معائنے کے لیے پمز لیکر آئے جہاں شاہد خاقان عباسی نے کارڈیک سینٹر میں اپنا چیک اپ کرایا۔ڈاکٹر وسیم کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گردوں میں پتھری ہے،شاہد خاقان عباسی کو ہرنیہ کا مسلہ ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پمز میں ہرنیہ اور گردوں کا چیک اپ کیا گیا ،ترجمان پمز نے بتایا شاہد خاقان عباسی کی ای سی جی بھی کی گئی،طبی معائنہ کے بعد سابق وزیر اعظم روانہ ہو گئے،سابق وزیراعظم نجی ہسپتال سے علاج کروانا چاہتے ہیں۔