لاہور (عکس آن لائن ) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی اور ناکامی کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص فلمیں ہیں جس کی وجہ سے فلم بین اب سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے ،اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر فلموں کے دل جیتنا ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے رائٹروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کو متحد ہو کر مثبت پیشرفت کرنا ہو گی ، اس طرح ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے گی ۔صرف عید کے تہواروں پر فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کو تقویت نہیں مل سکتی بلکہ اس کے لئے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر