عارف لوہار

اچھا اور وفادار دوست بھی خدا کی طرف سے انعام ہوتا ہے ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اپنی زندگی میں پر خلوص دوست ملتے ہیں ، آج نفسا نفسی کے دور میں جن کے پاس اچھے اور پر خلوص دوست ہیں ان پر خدا کی خاص عنایت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اچھا اور وفادار دوست بھی خدا کی طرف سے انعام ہوتا ہے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس معاملے میں بھی خدا کی ذات نے مجھے نوازاہے اور میرے جتنے بھی دوست ہیں وہ میرے لئے خلوص رکھتے ہیں اور میں ان کی محبتوں کو فراموش نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دوستیاں کرنا آسانا لیکن اسے نبھانا بڑا مشکل کام ہے اور ہر کوئی دوستی کے معیار پر پورا نہیںاترتا ۔آپ کی زندگی میں سینکڑوں لوگ ہوں گے جو آپ سے دوستی اور محبت کا دعویٰ کرتے ہوں گے لیکن لیکن ان میں پر خلوص دوست انگلیوں پر ہی گنے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں