میرا

اچھا اداکار ہونے کے ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے ‘ اداکارہ میرا

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ میرانے کہا ہے کہ اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہونا ضروری ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب ایک اداکار ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی اداکاروں کی عدم موجودگی میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو قطعی طور پر بھی کسی آرٹسٹ کو زیب نہیں دیتی۔ میرا نے کہا کہ پہلے ہمیں خود اپنے آپ کا احتساب کرنا چاہئے پھر دوسروں پر تنقید کرنی چاہئے۔ میرا نے کہا کہ انسان کو اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہونا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں