گوجرانوالہ( نمائندہ عکس آن لائن )کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتو ں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر مشتاق احمد بیگ نے اپیکس کالج اعوان چوک کیمپس کے زیر اہتمام د ھنک میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں طالبات نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ، ملی نغموں،دلہا دلہن کے مقابلے وغیرہ میں بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیا۔
منعقد ہونے والے پروگرامز میںطالبات نے اپنے ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت و تمدن کی بھرپور عکاسی کی ،سٹال لگائے اور علاقائی لباس زیب تن کرکے صوبائی کلچرل کی نمائندگی کی اور صوبائی نغموں پر رقص پیش کیا ۔ طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔دھنک میلہ کی مہمان خصوصی ڈاکٹر رملہ معیض نے پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے علاوہ طالبات کی طرف سے پیش کئے جانے والے ٹیبلو،خاکے دیکھے اور اس موقع پر صوبائی کلچر کے حوالے سے لگائے گئے اسٹالزکا معائنہ کیا ۔ مہمان خصوصی نے اپیکس کالج کے د ھنک میلہ کو سراہا ۔