ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن مہنگائی پرصر ف سیا ست چمکا رہی ہے :ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن ) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن مہنگائی پرصر ف سیا ست چمکا رہی ہے،مہنگا ئی کے خا تمے کاکپتان نے تہیہ کر لیا عام روز مرہ اشیا ء کی قیمتو ں میں کمی کر نا حکومت کی تر جیح ہے،سا بق حکمرانو ں کی نا قص پا لیسو ں کے باعث ملک میں مہنگا ئی ہو ئی جسے اب ہر صور ت کنٹرو ل کیاجائے گا۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور معیشت کی بہتری کیلئے بروقت اور درست فیصلے کر رہے ہیں ،انتظامی مشینری پوری طرح متحرک ہے اور مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے والے ضرور شکنجے میں آئیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کی شرح کو نیچے لانے اور ایک سطح پر برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے اور اس کیلئے دن رات کام جاری ہے ۔وزیر اعظم عمران خان ہر اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہیں۔
میڈیا سیل

اپنا تبصرہ بھیجیں