اپوزیشن

اپوزیشن ہمت کرے اور عوامی فیصلہ تسلیم کرے’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوزیشن ہمت کرے اور عوامی فیصلہ تسلیم کرے،ضمنی انتخابا ت میں اپوزیشن کو من پسند نتا ئج نہ ملنے پی ڈی ایم قیاد ت مگر مچھ کے آ نسو رو رہی ہے، وزیر آباد کے انتخابات اگر شفاف ہیں تو پھر ڈسکہ کے انتخابا ت شفا ف کیو ں نہیں؟۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں” میں نہ مانو” کی پا لیسی پر گامزن ہیں مگر اب اپوزیشن جماعتو ں کی کہیں دال نہیں گلے گی 2018کے بعد 2021کے ضمنی انتخابا ت میں بھی عوام نے ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کو مسترد کردیا ہے، ڈ سکہ میں پھر مسلم لیگ والو ں نے سانحہ ماڈ ل ٹا ئون کی یاد تازہ کرنے کی کو شش کرکے ثا بت کردیاہے کہ مسلم لیگ غنڈو ں کی جماعت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ضمنی انتخابا ت کو متنازعہ بنانے کی بجائے اپوز یشن جماعتیں عوامی فیصلے اور اپنی ہار کو تسلیم کر لیں کیو نکہ اپوزیشن دھاند لی دھاند لی کا شور مچا کر عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی ۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر این اے 75کے کامیا ب امیدوار کا اعلان کرے پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے مزید صبر کاامتحان نہ لیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں