اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعاتنے کہاکہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ‘چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا”اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا،ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین روس تعلقات میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے، چینی صدر
- چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خا رجہ
- چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود
- دنیا کے لئے” ہیپی لینڈ ” کی تعمیر میں چین امریکہ کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، چینی میڈ یا
- کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟