فواد چودھری

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی ہو گا ، فواد چودھری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی ہوگا،فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےکہا اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے، اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی ہوگا، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں