فیصل آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا‘پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں‘عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا‘ قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج پورے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پاکستان کی عدالتیں رات کو 12 بجے لگ جاتیں ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آج ماوں بہنوں کے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں، قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔