لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ حکومت مینو فیکچرننگ گروتھ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے دورس نتائج برآمدہوں گے ، تعمیراتی انڈسٹری کیلئے پیکج سے اس سے جڑے درجنوں شعبوں میں سرگرمیاں تیز ہو ئی ہیں،اپوزیشن اپنے مفادات اور ذات کو ایک طرف رکھے توحکومت ملک وقوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہر وقت بات چیت کیلئے تیار ہے ،حکومت جانے کی تاریخیں دینے والے 2023ء تک تاریخیںدیتے رہیں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں صنعتکاروں اور حلقہ این اے 131کے اکابرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کی طرح معاشی حالات پر عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیںجھونکی بلکہ حقائق سے آگاہ رکھاہے،وزیر اعظم عمران خان کے پاس بھی ایسے راستے تھے جن پر چل کروقتی طو رپر اپنی تعریفیں کرائی جا سکتی تھیںلیکن اس طرح کے اقدامات مستقبل میں زہرقاتل ثابت ہونا تھے۔ سابقہ حکمران چل چلائو پالیسی پر گامنزن رہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے پائیدار مستقبل کیلئے اصلاحات کرنے کے مشکل ہدف پر کام شروع کر کے پیشرفت کی ہے ۔
ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف حکومت کی مخالفت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے الرٹ کو نظرانداز کررہی ہے جو قابل تشویش ہے ۔ اگردوبارہ کورونا کی وباء پھیل گئی تو پاکستان مسائل سے دوچار ہوجائے گا اوراس کے معیشت پر کئی سالوںتک منفی اثرات مرتب ہوںگے۔