راجہ بشارت

اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے، راجہ بشارت

لاہور (نمائند ہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماراجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی پالیمارنی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہو جائے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاحال اپوزیشن لیڈر کے لئے کسی کا نام فائنل کیا گیا، جو اپوزیشن لیڈر پنجاب کا فیصلہ چیئرمین عمران خان نے کرنا ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔

علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ابھی کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا۔ محمود الرشید نے مزید کہا کہ پارٹی کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکشن جاری ہوگا، جس کو بھی اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے گا جعلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں